• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس ثاقب نثار کو انصاف کے حوالے سے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،نوراللہ صدیقی

ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی نے کہا ہے کہ چیف جسٹس ثاقب نثار نے سیاسی اشرافیہ کو احتساب کے کٹہرے میں کھڑا کرنے کا کارنامہ سرانجام دے کر قانون کی بالادستی یقینی بنائی ۔سانحہ ماڈل ٹاؤن کی نئی جے آئی ٹی اس کا ناقابل تردید ثبوت ہے۔انہیں انصاف عام کرنے کے حوالے سے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ ہم دعا گو ہیں کہ انہوں نے دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے جس مفت لیگل کلینک کھولنے کا اعلان کیا ہے وہ اس اعلان کے مقاصد کے حصول میں کامیاب و کامران ہوں۔
تازہ ترین