• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر مواصلات و تعمیرات اکبر ایوب خان سے ہری پور اور پشاور کے وفود کی ملاقات

پشاور ( نیوزڈیسک )خیبر پختونخوا کے وزیر برائے مواصلات و تعمیرات اکبر ایوب خان سے ہری پور اور پشاور کے وفود نے ملاقات کی صوبائی وزیر نے کہا کہ ہری پور اور پشاورسمیت پورے صوبے میں ترقی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے ۔ جامع حکمت عملی اور اصلاحات کی بدولت ان مسائل پر جلد قابو پایا جا سکے گا۔محکمہ مواصلات میں دس سالہ پروگرام میں شروع کئےمنصو بو ں سے خوشحالی کا ایک نیا دور شروع ہوگا۔اور تعمیرات کے شعبے میں انقلاب برپا ہو گا‘ جس کے لئے تمام تر تیاریاں مکمل کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں، گلی کوچوں، مین روڈز اور شاہرا ہوں کی تعمیر پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے تاکہ عوام کو آمدورفت کی بہترین سہولیات میسر ہو ں،اس سے نہ صرف روزگار،تجارت اورسیاحت کے شعبے کو فروغ ملے گا بلکہ تمام اضلاعکے درمیان باہمی رابطے اور بھی مضبوط ہوں گے ۔
تازہ ترین