• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک کو سازشوں کا سامنا،حکومت ریلیف دینے میں ناکام،علامہ ساجد نقوی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ صوبائی کو نسل کا اجلاس علامہ سید ناظر عباس تقوی کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں تنظیمی کار کر دگی اور رپورٹ پیش کی گئی کو نسل کے اجلاس سے قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے خطاب کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ تنظیمی ذمہ داروں کو چائیے کہ وہ اپنی اور کارکنان کی اخلاقی تر بیت کریں موجودہ ملکی حالات اور چیلینجز سے نمٹنے کے لئے تنظیمی عمل کو تیز کیا جائے،پاکستان کو داخلی اور بیرونی سازشوں کا سامنا ہے بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کو مشکلات میں مبتلا کردیا ہے حکومت عوام کو ریلف دینے میں ناکام ہوچکی علامہ ناظر عباس تقوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تنظیمیں کسی بھی مقصد کے حصول کا ذر یعہ ہوا کرتی ہیں جتنا تنظیمی عمل مضبوط ہوگا اتنا ہی عوام کے حقوق کی جدوجہد کرنا آسان ہوگا ۔
تازہ ترین