• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آفسٹیڈ کلاس رومز میں خراب روئیے کے خلاف بھی کریک ڈائون کرے گا

لندن( پی اے ) آفسٹیڈ اب کلاس رومز میں خراب رویئے کے خلاف بھی کریک ڈائون کرے گا اور سکولوں کا فیصلہ طلبہ کو فراہم کئے جانے والے تعلیمی ماحول کو مد نظر رکھ کر کیا جائے گا۔ اس کے نئے فریم ورک سے متعلق تجاویزمیں سیکھنے والوں، پرسنل ڈیولپمنٹ اور رویئے کے بارے میں علیحدہ علیحدہ جائزہ لیااورفیصلے کئے جائیں گے،آفسٹیڈ کاکہناہے کہ اس طریقہ کار کامطلب طلبہ کے رویئے کو مناسب اہمیت دینا ہے۔ بدھ کو شائع ہونے والی اس حوالے سے مشاورت کے مطابق کسی بھی تعلیم گاہ میں مناسب طورپر منظم ماحول بنیادی شرط ہوگی،اگر طلبہ کے رویئے کو موثر طوررپر درست نہیں کیاجاتا اور طلبہ میں تعلیم کا مثبت رویہ پیدا نہیں ہوتا تو پھر کچھ بھی سیکھا نہیں جاسکتا۔آفسٹیڈ کے نیشنل ڈائریکٹر برائے تعلیم سین ہرفورڈ کا کہناہے کہ ہم رویئے کے پروفائل کو حقیقی انداز میں وقت کے مطابق بنانا چاہتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ میری ذاتی رائے یہ ہے کہ اگر تمام طلبہ سکولوں میں اچھے رویئے کامظاہرہ کریں تو معیار تعلیم بہت زیادہ بلند ہوسکتاہے۔انھوں نے کہا کہ اگر آپ 15.20سال قبل کاجائزہ لیں تو صورت حال اتنی زیادہ خراب نہیں تھی ،فی الوقت نچلی سطح کی خلل اندازی بہت زیادہ ہے جس میں کرسیوں پر جھولنا، اساتذہ کے بولنے کے دوران ٹیپ بجانا، ایک دوسرے کو نوٹس دینا، کانا پھوسی کرنا، موبائل فون استعمال کرنا اور آپ جانتے ہیں کہ الیکٹرانک ڈیوائس کس طرح خلل اندازی کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ یہ ایسی چیزیں ہیں جو بڑھتی جارہی ہیں اور اساتذہ کی زندگی مصیبت میں ڈال دیتی ہیں۔

تازہ ترین