ملتان(سٹاف رپورٹر) ہائی کورٹ ملتان بنچ نے عدالتی احکامات کے باوجود نظر بند شہریوں کو رہا نہ کرنے پر سپر نٹنڈنٹ نیوسنٹرل جیل ملتان کو آج طلب کرلیا ۔فاضل عدالت میں وسیم ممتاز ایڈووکیٹ نے درخواست دائر کی تھی کہ ہوم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے تھانہ لوہاری گیٹ اور پرانی کوتوالی میں نقص امن کے تحت مقدمات درج کر کے شہریوں کو گرفتارکر کےنظر بند کر دیا گیا تھا ۔