• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لورالائی میں آوارہ کتوں کو تلف کیا جائے ،حاجی یعقوب شاہ

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)انجمن تاجران بلوچستان کے نائب صدر حاجی یعقوب شاہ کاکڑ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ لورالائی شہر میں اس وقت آوارہ کتوں کے غول کے غول گھومتے نظرآتے ہیں اب تک کئی شہریوں اور بچوں کو آوارہ کتے کاٹ چکے ہیں ایک سال پہلے یارک آباد میں ایک معصوم بچہ آوارہ کتے کے کاٹنے سے اپنی زندگی کی بازی ہار چکا ہے اور اس وقت لورالائی ہسپتال میں کتے کے کاٹنے کا انجکشن بھی میسر نہیں اور کتے کے کاٹے ہوئے مریضوں کے لواحقین کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔
تازہ ترین