اسلام آباد (این این آئی) وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کو ڈیم فنڈ کیلئے 6؍کروڑ کا چیک پیش کیا۔ وزیر ریلوے شیخ رشید احمد سپریم کورٹ پہنچے اور چیف جسٹس ثاقب نثار سے ملاقات کی ۔ چیف جسٹس کو ڈیم فنڈ کیلئے 6؍کروڑ کا چیک پیش کیا۔ یہ رقم پاکستان ریلوے کی طرف سے عطیہ کی گئی ہے۔ پاکستان ریلوے نے شیخ رشید کی خصوصی ہدایت پر ڈیم فنڈ قائم کر رکھا ہے۔ ڈیم فنڈ کیلئے یہ رقم ریلوے ٹکٹ کی ذریعے اکٹھی کی جا ری ہے۔