بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جن کی شدت 3 اعشاریہ صفر بتائی جاتی ہے۔
ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے علاقے خاران اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہری خوف سے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیمامرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز خاران سے 10کلو میٹر جنوب میں تھا، اور اس کی گہرائی 25کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔
زلزلے کے باعث شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں صوبہ بلوچستان کے ضلع قلات میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔