• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جوتوں کے تسمے باندھنے سے پریشان افراد کی مشکل آسان ہوگئی، جدید ٹیکنالوجی کے باعث اب اسمارٹ فون کی مدد سے تسمے باندھے کا بھی حل پیش کردیا گیا۔


امریکی اسپورٹس گیئر کمپنی نائیکی نے نئے باسکٹ بال جوتے متعارف کروائے ہیں جس کے تسمے اسمارٹ فون کے ذریعے باندھے جاسکتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ انہیں '’اسمارٹ شوز‘ کا نام دیا گیا ہے۔

صارفین ان تسموں کو ایک اسمارٹ فون ایپ کی مدد سے حسب ضرورت کنٹرول کرسکتے ہیں۔

کمپنی کے کری ایٹو ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ باسکٹ بال کھیلتے ہوئے کسی ایتھلیٹ کا پاؤں جب حرکت کرے گا تو اسمارٹ جوتے اس کے مطابق تسموں کو ڈھیلا کرے گا تاکہ خون کی گردش میں اضافہ ہو اور پھر خود بخود باندھ بھی دے گا۔

تازہ ترین