سیالکوٹ، پسرور (نمائندہ جنگ، نامہ نگار) سیالکوٹ ورکنگ بائونڈری پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ ، کھیتوں میں کام کرنیوالے ذہنی معذور سمیت 2 پاکستانی شدید زخمی ہوگئے۔ پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیکر بھارتی مورچوں کو خاموش کرادیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ورکنگ بائونڈری کے چاروہ اور ہرپال سیکٹر زپر بھارتی فورسز نے گذشتہ روز بلااشتعال فائرنگ کردی ،جسکے نتیجہ میں کھیتوں میں کام کرتے ہوئے معراجکے کا رہائشی 35 سالہ افضل ولد مشتاق اور علاقہ لنگے کا رہائشی ذہنی معذور مشتا ق احمد شدید زخمی ہو گئے۔