• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیروزگار نوجوانوں کو ملازمتوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے،میر لیاقت لہڑی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) قبائلی و سیاسی رہنماء میر لیاقت لہڑی نے کہا ہے کہ حکومت بے روزگاری کے خاتمے کو یقینی بنائے ، تاکہ نوجوانوں میں پائی جانے والی بے چینی ختم ہو ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی سرزمین کو اللہ تعالیٰ نے قدرتی معدنیات سے مالا مال کررکھا ہے ، ضرورت اس امر کی ہے کہ ان وسائل کو قابل استعمال لاکر عوام کی فلاح و بہبود اور صوبے کی تعمیر و ترقی پر خرچ کیا جائے ، انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی بے روزگاری اور مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کررکھا ہے ، تعلیم یافتہ نوجوان ڈگریاں لیے ؎روزگار کےلئے دردر کی ٹھوکریں کھارہے ہیں ، ارباب اختیار کو ان کے مسائل اور مشکلات سے کوئی سروکار نہیں ، بے روزگاری سے تنگ آکر نوجوان نسل بے راہ روی کا شکار ہورہی ہیں ، حکومت بلوچستان ہزاروں خالی اسامیوں پر میرٹ کی بنیاد پر نوجوانوں کو روزگار دے کر صوبے سے بے روزگاری کو ختم کرے ، انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوانوں میں ٹیلنٹکی کوئی کمی نہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ ان کو اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے مواقع ملنے چاہئیں ۔
تازہ ترین