پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری مختصر تنظیمی دورے پر بیرون ملک روانہ ہو گئے۔
لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ سے عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری روانہ ہوئے ہیں۔
وہ اپنے تنظیمی دورے کے سلسلے میں ٹی کے 713 کی غیر ملکی پرواز سے روانہ ہوئے ہیں جو براستہ ترکی کینیڈا جائے گی۔
ڈاکٹر طاہر القادری اگلے ماہ فروری کے آخری ہفتے میں وطن واپس پہنچیں گے۔