• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارکان پارلیمنٹ سپیکر برکائو سے ناراض،لارڈ بننے کی راہ روکنے کی کوشش کرسکتے ہیں

لندن( پی اے ) ارکان پارلیمنٹ سپیکر جان برکائو کے رویئے سے اس قدر نالاں ہیں کہ وہ ان کی ریٹائرمنٹ کے بعد ان کو لارڈ بنانے کی راہ روکنے کی کوشش کرسکتے ہیں۔ وزرا بھی بریگزٹ پر دارالعوام میں بحث کے دوران سپیکر جان برکائو کے مبینہ متعصبانہ رویئے پر انتہائی برہم ہیں۔ اگر ارکان پارلیمنٹ سپیکر کی راہ روکنے کی کوشش کرتے ہیں تو برطانیہ کی 230 سالہ روایت میں پہلی مرتبہ ایسا ہوگا،کیونکہ روایت کے مطابق دارالعوام کے سپیکر کو ریٹائرمنٹ خود بخود ہائوس آف لارڈز کی نشست پیش کی جاتی ہے۔کابینہ کے ذرائع نے بتایا کہ یہ ایک اچھا کام ہے اور پیریج کی نامزدگی ہماری جانب سے ایک تحفہ ہے۔انھوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ہم انتہائی احتیاط سے یہ سوچ رہے ہیں کہ کس فرد کو ہائوس آف لارڈز پہنچنے سے روکا جائے۔میں نہیں سمجھتا کہ ہم اس شخص کی حمایت کے بارے میں سوچیں جس نے سیکڑوں کارروائیوں میں دھوکہ دیا۔روایت کے مطابق ریٹائر ہونے والا سپیکر پارلیمنٹ کی رکنیت سے استعفیٰ دیدیتا ہے اور اس کی نشست پر ضمنی انتخاب کرایا جاتاہے، جبکہ اس کے بعد دارالعوام ایک تحریک کے ذریعے ملکہ سے اس کی حمایت کی درخواست دیتا ہے اور اسدرخواست پر اسے ہائوس آف لارڈ کی رکنیت پیش کی جاتی ہے۔
تازہ ترین