کراچی (خبرایجنسی) پا کستان پیپلز پا رٹی نے مو جودہ سیا سی صو رت حا ل کے تنا ظر میں وزیر ا عظم عمران خان کو تنقید کا نشا نہ بناتے ہو ئے عوامی اور پارلیمانی فورم استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق جمعے کو بلاول ہا ؤس میں پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو اور شیریک چیئرمین آصف علی زرداری کی زیر صدارت اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے،اجلاس کے بعد سابق صدر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ اس طرح سرکار نہیں چل سکتی، حکومتی ہتھکنڈوں کے خلاف عوامی وپارلیمانی فورم استعمال کریں گے، گرتی ہوئی دیوارکوکوئی اور دھکا نہیں دیتا، وہ خود ہی گر جاتی ہے، سازشیں کرنے والوں کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے، میرا اوربلاول کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے والوں کوبتانا چاہتا ہوں، اس طرح کے مسائل پہلے بھی برداشت کر چکے ہیں۔اجلاس کے بعد بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت کو کچھ بھی ہوا تو ذمہ دار حکومت ہوگی۔