راولپنڈی کے علاقے ڈھوک چوہدریاں میں واقع ایک گھر میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے۔
ریسکیوذرائع کے مطابق ڈھوک چوہدریاں کے گھر میں آگ لگنے کے نتیجے میں 3افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیوذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ریسکیو 1122 اور فائر بریگیڈ کو صبح سوا 6بجے آگ لگنے کی اطلاع دی گئی۔
جاں بحق افراد کی لاشوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال راولپنڈی منتقل کیا جا رہا ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ اس حادثے میں جاں بحق افراد میں 2خواتین اور ایک بچہ شامل ہے۔
پولیس ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق راولپنڈی میں چکلالہ اسکیم تھری کے اس گھر میں آگ گیس لیکیج کی وجہ سے لگی۔