• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی وی کے ممتازاداکار گلاب چانڈیو کی نماز جنازہ نوابشاہ کے گوٹھ شہ میرچانڈیو میں ادا جبکہ آبائی قبرستان میں تدفین کر دی گئی۔

گزشتہ روز انتقال کر جانے والے معروف اداکار گلاب چانڈیو کی نماز جنازہ اور تدفین میں فنکاروں اور عزیز و اقارب کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

خاندانی ذرائع کے مطابق وہ ذیابیطس اور بلڈ پریشر کے مرض میں مبتلا اور کافی عرصے سے علیل تھے، دو روز قبل اُنہیں ایک نجی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا، جہاں وہ جمعہ کی سہ پہر تین بجے خالق حقیقی سے جا ملے۔

6 جنوری 1958کو گاؤں شہمیر چانڈیو نوابشاہ میں پیدا ہونے والے گلاب چانڈیو نے درجنوں شاہکار ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے، ان کے مشہور ڈراموں میں چاندگرہن، نوری جام تماچی، بے وفائیاں، ماروی، سانس، سانس لے اے زندگی، ساگر کا موتی شامل ہیں۔

حکومت پاکستان نے ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں 14 اگست 2015ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی بھی عطا کیا تھا۔

تازہ ترین