• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ساہیوال فائرنگ،جاں بحق افراد کے گاؤں میں احتجاجی مظاہرہ

ساہیوال کے قریب پولیس فائرنگ سےجاں بحق افراد کے گاؤں میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ہے، جاںبحق خاندان کا تعلق نواحی گاؤں 293 ای بی سے ہے اور خاندان کے افراد شادی میں شرکت کے لئے بورے والا آ رہے تھے۔

پولیس فائرنگ سے جاں بحق افراد میں محمد خلیل اس کی بیوی نبیلہ اور بیٹی اریبہ شامل ہیں۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی شادی والے گھر میں صف ماتم بچھ گئی ہے اور گاؤں کے لوگوں نے احتجاج کیا ہے اورپولیس کے خلاف نعرے بھی لگائے۔ مظاہرین نے واقعہ میں ملوث پولیس اہلکاروں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے ۔

فائرنگ سے جاں بحق خلیل احمد کے تایا محمد حنیف کے بیٹے رضوان کی آج رسم مہندی تھی۔

خلیل احمد کا والدبشیر احمد گاؤں میں سابق کونسلر ہے اور خلیل احمد کے خاندان کی گاؤں293 ای بی میں ساڑھے 12 ایکڑ زمین ہےاور خاندان کی علاقہ میں شہرت اچھی ہے۔

خلیل احمد کا لاہور میں جنرل اسٹور تھا جہاں وہ اور اپنے بڑے بھائی جمیل احمد کے ساتھ کاروبار کرتاتھا ، خاندان کے افراد خلیل احمد کے ساتھی ڈرائیور کو نہیں جانتے ۔

تازہ ترین