• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متبادل جگہ نہ دی گئی تو دکانداروں کیساتھ احتجاج کرینگے، حافظ نعیم

کراچی (اسٹاف رپوٹر) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ نعمت اللہ خان کی سپریم کورٹ میں دائر پٹیشن قبضہ مافیا، پارکوں، میدانوں کے پلاٹوں پر قبضہ کرنے اور چائنا کٹنگ کرنے والوں کے خلاف تھی، سپریم کورٹ کے حکم کا ناجائز استعمال کرکے شہر کو برباد اور شہریوں کو بے روزگار کیا جارہا ہے ، جماعت اسلامی سپریم کورٹ میں عوامی مقدمہ لڑے گی اور عوام کو ان کے جائز حقوق دلوائے گی، اگر آئندہ 48گھنٹوں میں زولوجیکل گارڈن کے متاثرین کو متبادل جگہ نہ دی گئی تو جماعت اسلامی دکانداروں کے ساتھ مل کر زبردست احتجاج کرے گی اور انہیں ان کا حق دلوائے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے زولوجیکل گارڈن کے متاثرین کے کیمپ پر ان سے ملاقات ، اظہاریکجہتی کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر اسمال ٹریڈرز کاٹیج اینڈ انڈسٹریز کے صدر محمود حامد ، گارڈن ایسوسی ایشن کے صدر آصف شہزاد اور دیگر نے بھی خطاب کیا،حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم میں کہیں بھی ایمپریس مارکیٹ، کھوڑی گارڈن سمیت زولوجیکل گارڈن کا نام نہیں تھا یہ کھلی دہشت گردی ہے جسے عوام کسی صورت برداشت نہیں کر سکتے۔
تازہ ترین