پشاور......عمران خان نے کہا ہے کہ بلدیاتی نمائندے عوام کی خدمت کے لیے آئے ہیں، اپنی خدمت کے لیے نہیں ،سراج الحق کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نےمالیاتی کرپشن کے ریکارڈ بنائے ہیں۔
پشاور کے قیوم ا سٹیڈیم میں بلدیاتی کنونشن سےخطاب میں عمران خان نےاختیارات کےلئےاحتجاج کرنےوالےنمائندوں کومخاطب کرکے کہا کہ آج تک کسی دوسری سیاسی جماعت نےبلدیاتی انتخابات کروائے؟؟ اورکیا کسی حکومت نے اپنے اختیارات اور ترقیاتی فنڈزبلدیاتی نمائندوں کودیئے ہیں؟؟یہ صرف پرویزخٹک کی حکومت ہے جس نےاپنےاختیارات آپ کو دیدیئے ہیں،آپ کوپرویزخٹک کاشکریہ ادا کرنا چاہیے۔
عمران خان نے بلدیاتی نمائندوںکو یاددہانی کرائی کہ آپ لوگ عوام کی خدمت کیلئے آئے ہیں اپنی خدمت کیلئےنہیں ۔ان کاکہناتھا کہ دوسرےصوبےبھی اس کامیابی پرخیبرپختونخوا کی جانب دیکھ رہےہیں ۔
کنونشن سےخطاب میں امیرجماعت اسلامی سراج الحق کاکہناتھا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نےمالیاتی کرپشن کےریکارڈبنا رکھے ہیں ،وزیراعلیٰ پرویزخٹک نےخیبر پختونخوا کے بلدیاتی نظام کودوسرے صوبوں سےبہترقراردیا ۔
کنونشن میں شریک بعض بلدیاتی نمائندے عمران خان کی تقریر کے دوران تنخواہوں ، مراعات اور فنڈز سے محروم رکھنے کے خلاف احتجاج کر تے رہے۔