• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ساہیوال، ورثاء کا جی ٹی روڑ پر لاشیں رکھ کر احتجاج

ساہیوال میں سی ٹی ڈی کے مبینہ مقابلے میں مارے گئے افراد کی میتیں ورثاء کے حوالےکردی گئیں جس کے بعد ورثا کی جانب سے لاشیں جی ٹی روڑ پر رکھ کر احتجاج کیا جارہاہے۔

احتجاجی ورثاء کی جانب سے واقعے میں ملوث سی ٹی ڈی اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے، ان کا کہنا ہے کہ مقدمے کے اندراج تک دھرنا جاری رکھا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق رات ایک بجے سے جاری دھرنے کے باعث جی ٹی روڈ پر ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہے اور گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئی ہیں۔

جی ٹی روڈ پر ویو ہوٹل کے قریب ورثا ء نے لاشیں رکھی ہوئی ہیں اور ٹائر جلاکر روڈ بلاک کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ ساہیوال میں گزشتہ روز سی ٹی ڈی نے فائرنگ کرکے 3چھوٹے بچوں کے سامنے ماں، باپ ، بہن اور ڈرائیور کو قتل کردیا تھا ، کار میں سوار فیملی لاہور سے بورے والا شادی میں جارہی تھی، ایک بچے کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ 2 بچیاں فائرنگ میں محفوظ رہیں۔

واقعے سے متعلق عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ کار سواروں نے کوئی مزاحمت کی نہ پولیس نے گاڑی روکی، سیدھی فائرنگ کردی، دوسری جانب فائرنگ واقعے میں زخمی بچے کا کہنا ہے کہ ابو نے پولیس والوں سے کہا کہ پیسے لے لو ہمیں نہ مارو۔

۔5 گھنٹے سے جاری دھرنے کے باعث جی ٹی روڈ پر گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں

تازہ ترین