وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ساہیوال واقعے کو مثال بنائیں گے، متاثرہ خاندان کو انصاف ضرور ملے گا کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہوگی اور انصاف ہوتا نظر آئے گا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ساہیوال واقعے سے متعلق اہم اجلاس طلب کرلیا جس میں اعلیٰ حکام کی شرکت متوقع ہے۔انہوں نے ساہیوال واقعے کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کرنے اور واقعے کی تحقیقات کی خود نگرانی کرنے کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بچوں کی کفالت ریاست کے ذمے ہوگی۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو آج سیالکوٹ ائیر پورٹ پر بارسلونا پرواز کی افتتاحی تقریب میں شرکت کرنا تھا تاہم امن و امان سے متعلق اہم اجلاس کے باعث ان کا دورہ سیالکوٹ منسوخ کردیا گیا ہے۔
وزیراعلی پنجاب کی جانب سے ساہیوال واقعے کی تحقیقات کے لیے پہلے ہی جے آئی ٹی تشکیل دی جاچکی ہے جسے تین روز میں رپورٹ پیش کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔