وفاقی وزیر منصوبہ بندی مخدوم خسرو بختیار کا کہنا ہے کہ اگلے تین سال میں معیشت کا ڈھانچہ بدل دیں گے، سی پیک پر راز کا پردہ اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خسر و بختیار نے کہا کہ سی پیک مکمل روڈ میپ ہے جس کے ذریعے معاشی چیلنج کم کرسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تین سال میں تجارتی خسارہ بھی کم کیا جاسکتا ہے۔
خسرو بختیار نے کہا کہ جنوبی پنجاب صوبے پر بات جاری ہے، ہمارا خیال ہے کہ پہلے جنوبی پنجاب صوبہ بنایا جائے پھر بہاول پور صوبے کا نمبر آئے گا۔
انہوں نے کہا کہ ساہیوال واقعے پر ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔