• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: مختلف علاقوں میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار

کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش اور بونداباندی ہونے سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے ۔


نارتھ کراچی، گلشن اقبال، فیڈرل بی ایریا، گلستان جوہر، ایئرپورٹ، آئی آئی چندریگر روڈ، ڈیفنس فیز ون، نارتھ ناظم آباد سمیت کئی مقامات پر بوندا باندی ہوئی ہے۔

دوسری جانب بوندا باندی کے بعد سڑکوں پر موٹرسائیکل سواروں کے پھسلنے کے واقعات پیش آئے ہیں جس میں متعدد موٹر سائیکل سوار زخمی ہوئے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغرب سے آنے والا بارش کا سسٹم پاکستان میں داخل ہوچکا ہے جس کے بعد 20 اور 21 جنوری کو شہر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

تازہ ترین