• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بحیرۂ روم میں تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی ، 117افراد ہلاک

تریپولی(آئی این پی ) لیبیا کے ساحل کے قریب بحیرہ روم میں مہاجرین کی کشتی ڈوبنے کے نتیجے میں 117افراد ہلاک جبکہ 3کو بچا لیا گیا ،ڈوبنے والوں میں 10خواتین اور 2بچے بھی شامل ، ایک خاتون حاملہ تھی اور ایک بچہ صرف 2 ماہ کا تھا، کشتی میں سوار زیادہ تر افراد کا تعلق مغربی افریقا سے ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یورپ جانے کے متلاشی مہاجرین کی کشتی بحیرہ روم کی تیز موجوں کی نذر ہوگئی، مہاجرین کی عالمی تنظیم نے کہا ہے کہ ڈوبنے والے 3افراد کو ریسکیو کرکے بچا لیا گیا۔تنظیم کے مطابق بچ جانے والے افراد نے بتایا کہ کشتی میں 120افراد سوار تھے اور 10سے 11 گھنٹے کا سفر طے کرنے کے بعد کشتی ہچکولے کھانے لگی اور پھر رفتہ رفتہ لوگ ڈوبنے لگے، کچھ دیر بعد پوری کشتی الٹ گئی اور تمام افراد ڈوب گئے۔بچ جانے والوں کے مطابق ڈوبنے والوں میں 10خواتین اور 2بچے بھی شامل تھے۔ دوسری جانب مراکش سے روانہ ہونے والی ایک اور کشتی میں سوار 53تارکین وطن ابھی تک لاپتہ ہیں۔
تازہ ترین