سکھر (بیورو رپورٹ) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ ملک میں مضبوط عدالتی نظام موجود ہے، امن و امان کی صورتحال بھی بہتر ہوگئی ، اس لئے اب فوجی عدالتوں کی ضرورت نہیں، جب فوجی عدالتوں کی ضرورت تھی تو اس وقت پیپلز پارٹی سب سے آگے تھی اب ہمارا جوڈیشل نظام بہت مضبوط ہے، اتنے بڑے بڑے بڑے فیصلے ہورہے ہیں، ملک کے وزیر اعظم کو سزا ہوتی ہے، وہ جیلوں میں جاتے ہیں، ملک میں اچھی جمہوریت، اچھے لوگ اور بڑے طاقتور لوگ آگئے ہیں تو پھر فوجی عدالتوں کے رہنے کی کیا ضرورت ہے، الحمد اللہ ہمارے پاس نظام موجود ہے، ہم چاہتے ہیں کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے اور کام کرے لیکن یہ شوشے چھوڑ کر اپنا اور ملک کا وقت ضائع کرتے ہیں، شعبدہ بازیوں سے ملک نہیں چلتا۔