• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فوجی عدالتیں قوم کی ضرورت ، بیان بازی کی نذر نہیں کرنا چاہئے،شجاعت

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )پاکستان مسلم لیگ کے صدر اور سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ فوجی عدالتیں آج بھی قوم کی ضرورت ہیںاس لئے اس اہم معاملے کو بیان بازی کی نذر نہیں کرنا چاہیےنیشنل ایکشن پلان کی ساری سیاسی و فوجی قیادت نے حمایت کی، اب تنقید نہیں کی جانی چاہئے، اتوار کو اپنی رہائش گاہ پر سینئر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے چوہدری شجا عت حسین نے کہا کہ یہ بات سمجھ سے بالا ہے کہ آج جو لوگ فوجی عدالتوں کی مخالفت کر رہے ہیں انہیں کسی چیز کا ڈر ہے۔ فوجی عدالتوں میں فوجی ترجمان کے مطابق 4سال میں 717مقدمات سنے گئے۔ فوجی عدالتوں نے جس کامیابی کے ساتھ دہشت گردی کے 648مقدمات کے فیصلے کئے اس کے نتیجے میں 345مجرموں کو سزائے موت ہوئی ۔ اس حقیقت کو فراموش نہیں کرنا چاہیے کہ 21نکاتی نیشنل ایکشن پلان کی منظوری میں ساری سیاسی اور فوجی قیادت کی حمایت شامل تھی ،نیشنل ایکشن پلان پر دستخط کرنے والوں کو اب کسی قسم کی تنقید نہیں کرنی چاہیے اور اس سے پیچھے نہیں ہٹنا چاہیے ۔
تازہ ترین