• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معذور افراد کو ریلوے میں سہولیات میسر نہیں،شیخ رشید

ملتان (سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید سے صدر مین سٹریم ایسوسی ایشن برائے معذور افراد نادر خان نے ملاقات کی ،اس موقع پر شیخ رشید نے ریلوے کو معذور افراد کے لئے قابل رسائی بنانے کا وعدہ کر لیا،عوامی مسلم لیگ جنوبی پنجاب کے صدر بابو محمد اکرم انصاری بھی موجود تھے، وزیر ریلوے نے کہا کہ معذور افراد کو ریلوے میں سہولیات میسر نہیں، اس بات کا اعتراف کرتا ہوں اور یقین دلاتا ہوں کے آئندہ 6 ماہ میں ریلوے معذور افراد کے لئے قابل رسائی ہو گا، علیحدہ ڈبہ بنا رہے ہیں اور ہر مین پلیٹ فارم پرمعذور افراد کے لئے باتھ روم اور ویل چیئر کی سہولت بھی میسر ہو گی،واضح رہے کہ چند روز پہلے سوشل میڈیا پر نادر خان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں معذور افراد کو ٹرین میں درپیش مسائل کی نشاندہی کی گئی تھی اور اس ویڈیو کا نوٹس شیخ رشید نے بھی لیا تھا۔
تازہ ترین