• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا: شمال مشرقی ریاستوں میں ایک فٹ برف باری

امریکا کی شمال مشرقی ریاستوں میں ایک فٹ برفباری کے بعد موسم انتہائی سرد ہوگیا ۔ شمالی ڈکوٹا اور وسطی امریکا کے حصوں کے لیے درجہ حرارت مزید گرنےکی وارننگ کردی گئی۔ واشنگٹن ،نیویارک اور بوسٹن کے لیے بھی وارننگ جاری کی گئی ہے۔


برف پگھلنے کے نتیجے میں میسا چیوسٹس میں سیلاب کا خدشہ ہے جبکہ پینسلوانیامیں 16انچ تک برفباری ریکارڈ کی گئی۔

برفانی طوفان مین کی طرف بڑھ رہا ہے ،محکمہ موسمیات نے 2فٹ تک برفباری کی پیشگوئی کی ہے ۔

ادھرمنی سوٹا میں درجہ حرارت منفی 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا،ساڑھے چودہ سو سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئیں جبکہ ایک ہزار کے قریب پروازیں تاخیر کا شکار ہیں ۔

بوسٹن تا واشنگٹن اورشکاگو تا ایسٹ کوسٹ ٹرین سروس بھی منسوخ کردی گئی۔

تازہ ترین