سینیٹر رحمان ملک کا کہنا ہے کہ حکومت نے کہا ملک میں داعش نہیں ہے، اگر داعش نہیں ہے تو پھر ساہیوال میں یہ کیسے آگئی۔
اسلام آباد میں داخلہ امور کے لیے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں چیئرمین کمیٹی رحمان ملک کا کہنا تھا کہ سانحہ ساہیوال سے متعلق تمام سوالات پر غورکرنا ہوگا جبکہ کمیٹی کے سوالات بھی جے آئی ٹی کو فراہم کیے جائیں۔
چیئرمین کمیٹی رحمان ملک نے اجلاس میں کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو وزیر اعلیٰ پنجاب کو کمیٹی میں بلائیں گے۔ اُن کا کہنا تھا کہ حکومت نے پہلے کہا ملک داعش نہیں، اگر داعش نہیں ہے تو پھر ساہیوال میں یہ کیسے آگئی؟
دوران اجلاس رحمان ملک نے کہا کہ کمیٹی پنجاب حکومت کی پیش کردہ رپورٹ کا باقاعدہ تفتیش و معائنہ کرے گی اوریہ لائحہ عمل تیار کرے گی کہ آئندہ ایسے واقعات رونما نہ ہوں۔
چیئرمین قائمہ کمیٹی رحمان ملککا کہنا تھا کہ سی ٹی ڈی نے کہا گاڑی سے فائر ہوا، لیکن کسی کے پاس کوئی ثبوت نہیں ہے۔
دوسری جانب کمیٹی نےسانحہ ساہیوال سے متعلق مختلف چینلز پر چلنے والی ساری فوٹیجز بھی طلب کرلیں۔