• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’کسی کو اٹھا کر ایسے ہی پھانسی پر نہیں لٹکایا جاسکتا‘

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ انکوائری رپورٹ آنے دیں، کسی کو اٹھا کر ایسے ہی پھانسی پر تو نہیں لٹکایا جاسکتا۔

میڈیا سے گفتگو میں عثمان بزدار نے کہا کہ سانحہ ساہیوال پر جے آئی ٹی رپورٹ کل شام 5 بجے موصول ہوجائے گی،ابتدائی رپورٹ آنے کے بعد سوال کریں کہ ہم نے کیا کیا۔


ان کا کہنا تھا کہ انکوائری رپورٹ کا انتظار کریں پھر ایکشن لیں گے، پھر آپ دیکھیں گے کہ ہم نے کیا کچھ کیا ہے۔

ؑعثمان بزدار نے مزید کہا کہ سانحہ ساہیوال کے حوالے سے قائم جے آئی ٹی سے 72 گھنٹوں میں رپورٹ طلب کی ہے جو کل شام 5 بجے موصول ہوجائے گی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ جیسے ہی رپورٹ سامنے آئی گی میں دیکھوں گا کہ کیا ایکشن لینا ہے اور میں کرکے دکھاوں گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ تھوڑا انتظار کریں آپ دیکھیں گے کہ ہم نے کیا کیا،جو پچھلی حکومتیں کرتی رہیں اور اب جو نئے پاکستان میں ہوگا آپ کو فرق نظر آئے گا۔

عثمان بزدار نے مزید کہا کہ ہم نے متاثرہ خاندان کو 2 کروڑ روپے امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔

تازہ ترین