• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واٹس ایپ پر پیغامات فارورڈ کرنے کی حد میں کمی

واٹس ایپ نے اپنے صارفین کی جانب سے پیغام فارور ڈ کرنے کی تعداد محدود کردی ہے، اب کوئی بھی صارف کسی ایک پیغام کو 5مرتبہ سے زائد فارورڈ نہیں کرسکے گا۔اس اقدام کا مقصد ’غلط خبروں اور افواہوں‘ کی روک تھام بتایا گیا ہے۔

واٹس ایپ کی وائس پریزیڈنٹ برائے پالیسی اینڈ کمیونی کیشن وکٹوریا گرانڈنے انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتا میں ایک تقریب کے دوران کہا کہ ’’ ہم آج سے دنیا بھر میں پانچ پیغامات کی حد کا نفاذ کررہے ہیں‘‘

اس سے قبل کوئی بھی واٹس ایپ صارف 20 افراد یا گروپس کو پیغام فارورڈ کرسکتا تھا۔

بھارت میں گزشتہ سال جولائی میں افواہیں پھیلنے کے نتیجے میں متعدد ہلاکتوں کے بعد اس اقدام کا نفاذ کردیا گیا تھا تاہم اب اس حد کو دنیا بھر میں توسیع دے دی گئی ہے۔

یہ اقدام ایسے وقت کیا گیا ہے جب فیس بک اور واٹس ایپ سمیت دیگر سماجی رابطے کی خدمات کو جعلی خبروں کے پھیلاؤمیں مدد کرنے کا ذمہ دار ٹھہرایا جا رہا ہے۔

تازہ ترین