• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ ساہیوال کے حقائق منظر عام پر لائے جائیں:سماجی تنظیمیں

ملتان (سٹاف رپورٹر ) سانحہ ساہیوال لاقانونیت کا بدترین واقعہ ہے سانحہ کے باعث عوام میں عدم تحفظ کا احساس پیدا ہوا ہے حکومتی اداروں کے متضاد بیانات اور غیرذمہ دارانہ رویہ سے شکوک وشبہات میں اضافہ ہوا ہے قوم اپیل کرتی ہے سانحہ ساہیوال کے حقائق منظر عام پر لائے جائیں اور سانحہ مقدمہ فوجی عدالت میں چلایا جائے اور سانحہ کے مرکزی کرداروں کو سرعام سزائیں دی جائیں ان خیالات کا اظہار کینٹ سول سوسائٹی، قومی امن کمیٹی پاکستان ( کینٹ) اور ھیلپرزبزنس کونسل کے زیر اہتمام مذمتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے معظم وحید خواجہ، غضنفر ملک، محمد یعقوب شیرا، غضنفر ملک، کلب عابد خان اور رانا مبشر رئیس کیا، سول سوسائٹی فورم ملتان کے صدر شاہد محمود انصاری نے احتجاجی و مذمتی اجلاس میں کہا کہ سانحہ ساہیوال پوری قوم کیلئے سوالیہ نشان ہے،میاں نعیم ارشد، ڈاکٹر ہمایوں شہزاد، ڈاکٹر عرفان احمد پراچہ، امیر نواز ملک، خالد چٹھہ، بابا یوسف گل، اورنگزیب خان بلوچ، رخسانہ انور، ظل فاطمہ ، رضوانہ شاہین، اصغر محمود بلوچ، مجتبیٰ خان بلوچ، ثقلین خان بلوچ بھی اجلاس میں شریک تھے۔ن لیگ کے رہنما و شاہد محمود خان نے کہا کہ وزراء دوغلی باتیں کرکے ذمہ داروں کیلئے ڈھال نہ بنیں ، چیئرمین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ شفاف تحقیقات کو یقینی بناتے ہوئے اگر مقتولین کو انصاف فراہم نہ کیا گیا تو اس کے منفی اثرات مرتب ہوں گے۔
تازہ ترین