کوئٹہ(این این آئی)سول ہسپتال کے آر ایم او کو نامعلوم افراد نے حملہ کر کے شدید زخمی کر دیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نامعلوم افراد نے سول سنڈیمن ہسپتال کے آر ایم او ڈاکٹر گرمک داس کے دفتر میں گھس کر انہیں زدوکوب کیا اور زخمی کر دیا ۔پولیس نے دو حملہ آوروں کو گرفتار کرلیا جبکہ ایک فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔