پشاور ( وقائع نگار ) مرکزی مجلس تحفظ ختم نبوت کے سیکرٹری اطلاعات محمد نعیم خان عیسکی نے مرکزی مجلس تحفظ ختم نبوت کے دفتر سے جاری بیان میں کہا ہے کہ مرکزی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی صدر مفتی امتیاز مروت نے ساہیوال کے واقعہ کو انسانیت سوز قرار دیتے ہوئے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ا یف آ ئی آر سی ٹی ڈی کےملوّث ملزمان کے خلاف کاٹی جائے اور پنجاب حکومت حقائق چھپانے کی ظالمانہ کوششوں سے باز رہے۔مفتی امتیاز مروت نے مزید مطالبہ کر تے ہوئے کہا کہ ماورائے عدالت قتل کا سلسلہ فوراً بند کیا جائے حکومت کی تشکیل کردہ جے آ ئی ٹی اور پنجاب کے وزیر قانون کے اوپر انگلیاں اٹھ رہی ہیں۔ وزیر اعظم عمران خا ن اس واقعہ پر پر قوم سے فورًا معافی مانگیں اب وقت آگیا ہے کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں میں موجود بے لگا م گھوڑوں کو لگام ڈا لی جائے عوام سے کیے گئے سہانے وعدے پورے کرنے کی بجائے پی ٹی آئی حکومت عوام پر مہنگائی اور ظلم کے پہاڑ توڑ رہی ہے ظلم کی بجائے انصاف کی تبدیلی لانے اور قوم کو قرضوں سے نجات دلانے کی بجائے وہی سرمایہ دار ، جاگیر دار ، وڈیرے اور نوکر شاہی قوم پر مسلط ہے۔