• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرمی چیف سے صدر اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی صدر نے ملاقات کی ہے۔

پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے اعلامیہ کے مطابق جی ایچ کیو میں ہونے والی ملاقات کےدوران باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ صدرجنرل اسمبلی ماریہ فرننڈا نےاقوام متحدہ کے تحت جنگ زدہ علاقوں میں پاک فوج کی خدمات کو سراہا۔

اس موقع پر ماریہ فرننڈا کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ علاقائی مسائل کےحل میں پاکستان کی کوششوں کو اہمیت دیتی ہے۔

آرمی چیف نے پاکستان کا کردار تسلیم کرنے پر جنرل اسمبلی کی صدر کا شکریہ ادا کیا۔

تازہ ترین