اسلام آباد ( نمائندہ جنگ ) وزیر مملکت داخلہ شہریار آفریدی نے کہاہے کہ ساہیوال سانحہ کے حوالے سے تمام حقائق پارلیمنٹ اور قوم کے سامنے لائے جائینگے‘جے آئی ٹی ر پورٹ سے اس افسوسناک اور انسانیت سوز فعل میں ملوث مجرموں کی نشاندہی ہوگی ، قانون و انصاف پر سمجھوتہ نہ کرتے ہوئے مجرموں کودوسروں کیلئے مثال عبرت بنادینگے،منگل کے روز پشاو ریونیورسٹی کے آغاخان آڈیٹوریم ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا نہتے شہریوں پر گولیاں چلانے کی اجازت کسی کو نہیں، د نیا کا کو ئی قانون و مذہب اس وقت تک کسی کو سزا کی اجازت نہیں دیتا جب تک جرم ثابت نہ ہو‘۔