لاہور (نمائندہ جنگ) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سردار محمد شمیم خان نے سانحہ ساہیوال کے معاملہ پر آئی جی پنجاب کو مکمل ریکارڈ سمیت 24جنوری کو طلب کرلیا۔ چیف جسٹس نے صفدر شاہین پیر زادہ ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی جس میں سانحہ ساہیوا ل کے معاملہ پر جوڈیشل انکوائری کی استدعا کی گئی تھی اور وفاقی حکومت ،صوبائی حکومت اور آئی جی پنجاب کو بھی فریق بنایا گیا ۔درخواست گزار کے وکیل نے دلائل میں کہاکہ حکومت کو سانحہ ساہیوال کی جوڈیشل انکوائری کیلئے کمیشن تشکیل دینا چاہیے تھا۔