• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی قونصلیٹ حملہ کیس، ملزمان نے سہولت کاری کا اعتراف کرلیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)چائنیز قونصلیٹ حملہ کیس بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے ملزمان نے سہولت کاری کا اعتراف کرلیا۔ انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 4 روز کی توسیع کردی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کی عدالت میں سہولت کاری کا اعتراف کرنے والے ملزمان میں لطیف اور عارف شامل ہیں سی ٹی ڈی کی رپورٹ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں جمع کرائی گئی ہے جس میں کہاگیاہےکہ ملزمان نے چائنیز قونصلیٹ پر حملہ آواروں کو اسلحہ فراہم کرنے کا اعتراف کیا ہے۔
تازہ ترین