• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ ساہیوال میں ملوث اہلکار کسی ہمدردی کےمستحق نہیں : پیپلزپارٹی

ملتان( سٹاف رپورٹر )سانحہ ساہیوال میں ملوث افسران اور اہلکار کسی ہمدردی کے مستحق نہیں ۔ حکومت اپنی ناکامی تسلیم کرتے ہوئے ملوث افراد کے خلاف فوری کارروائی کرے۔ ہم سانحہ ساہیوال پر بننے والی جے آئی ٹی کو مسترد کرتے ہیں اور چیف جسٹس آف پاکستان سے جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلزپارٹی ملتان سٹی کے صدر ملک نسیم لابر، جنرل سیکرٹری اے ڈی بلوچ، ریاض رضا، خواجہ عمران، حاجی امین ساجد، ملک وحیدالحسن بھٹہ جانباز اور ملک رمضان کمبوہ نے مشترکہ بیان میں کیا ۔انہوں نےمزید کہا کہ نااہل حکومت کی ناقص پلاننگ اور کارکردگی کے باعث ملک میں مہنگائی کا سیلاب آ چکا ہے۔ عوام دو وقت کی روٹی سے محروم ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چند روز میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا جنوبی پنجاب کا دورہ متوقع ہے جس کے شیڈول کا اعلان بہت جلد کر دیا جائے گا۔
تازہ ترین