• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ میں برفباری، درجہ حرارت منفی بارہ تک گرگیا

برطانیہ میں برفباری کے باعث لندن میں موسم کی سردترین رات، درجہ حرارت منفی بارہ تک گرگیا، برف باری کے باعث ٹریفک حادثات میں کئی افراد زخمی ہوگئے جبکہ بیلجیئم اورفرانس میں بھی برف باری ہوئی۔


دوسری جانب امریکا کی وسط مغربی اور شمال مشرقی ریاستوں میں شدید سردی اور برف کا طوفان جاری ہے، میساچیوسٹس کے ساحل تک آتے آتے سمندر کا پانی جم گیا۔

ادھر کینیڈا کی نیاگرا آبشاربھی جمنے لگی جسے دیکھنے کے لیے آنے والوں کا تانتا بندھ گیا۔

تازہ ترین