• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمر ایوب کا فوج کے افسر اور جوان کی شہادت پر گہرے رنج کا اظہار

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب کا کہنا ہے کہ پشاور میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن میں فوج کے افسر اور جوان کی شہادتیں ہوئیں۔

عمر ایوب نے کیپٹن حسین جہانگیر اور حوالدار شفیق اللّٰہ کی شہادت پر گہرے رنج کا اظہار کیا۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ دہشت گردوں کیخلاف کارروائی میں شہید جوانوں کی بہادری کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔

عمر ایوب نے مزید کہا کہ دفاعِ وطن کی راہ میں جانیں نچھاور کرنے والے جوان قوم کے ہیرو ہیں۔

قومی خبریں سے مزید