• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی ریپر نکی میناج منشیات رکھنے کے الزام میں گرفتار

امریکی ریپر، گلوکارہ اور گیت نگار اونیکا تانیا ماراج پیٹی المعروف نکی میناج کو منشیات رکھنے کے الزام میں نیدرلینڈز کے شہر ایمسٹرڈیم کے شیفول ایئرپورٹ پر اتوار کو گرفتار کیا گیا تاہم بعد میں انہیں 380 امریکی ڈالرز کے مساوی رقم بطور جرمانہ ادا کرنے پر جانے کی اجازت دے دی گئی۔ 

نکی میناج نے اپنی گرفتاری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر لائیو نشر کی، جس پر انکے پرستاروں نے کافی ناراضی کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ ٹرینڈاد سے تعلق اور امریکا میں رہائش رکھنے والی 41 سالہ گلوکارہ کو مانچسٹر میں ایک لائیو کانسٹرٹ کرنا تھا لیکن گرفتاری اور رہائی کی وجہ سے ہونے والی تاخیر کے سبب کنسرٹ منسوخ کرنا پڑا۔ 

انٹرٹینمنٹ سے مزید