وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی اسلام آباد میں ملاقات ہوئی، جس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور نے وفاقی حکومت کے ساتھ مل کر چلنے پر اتفاق کیا، ملاقات میں علی امین گنڈاپور نے وفاقی وزراء کی بیان بازی پر شکوہ کیا۔
ملاقات میں خیبر پختونخوا کی معاشی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی، علی امین گنڈاپور نے وفاق کی جانب سے فنڈز کے معاملے پر بھی عدم تعاون کا شکوہ کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں بجلی کی لوڈشیڈنگ سے پیدا ہونے والے مسائل پر بھی گفتگو کی گئی، علی امین گنڈاپور اور محسن نقوی نے کل دوبارہ ملاقات پر اتفاق کیا۔