• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کی پی ٹی آئی کو ایک بار پھر مذاکرات کی پیشکش


حکومت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو ایک بار پھر مذاکرات کی پیشکش کردی۔

وفاقی وزیر احسن اقبال نے مذاکرات کی پیشکش کے ساتھ سڑکیں چھوڑ کر ایوان میں آنے کی شرط عائد کی۔

نارووال میں میڈیا سے گفتگو میں احسن اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی سڑکیں چھوڑے، ایوان میں آئے اور مثبت اپوزیشن کا کردار ادا کرے اور 2029ء تک انتظار کرے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے دروازے بامقصد مذاکرات کےلیے تمام جماعتوں کےلیے کھلے ہیں۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ 9 مئی کے واقعات کو قوم معاف نہیں کرسکتی، پی ٹی آئی سیاست میں مار کھانے کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرتی ہے۔

اس سے قبل قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی نے کہا تھا کہ پیپلز پارٹی حاضر ہے، پی ٹی آئی فیصلہ کرے مذاکرات کس سے کرنے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مرکز اور پنجاب میں کابینہ شامل ہونے کےلیے مسلم لیگ ن سے بات چل رہی ہے، کبھی نہیں کہا کہ ہم حکومت کے ساتھ نہیں ہیں۔

یوسف رضا گیلانی نے یہ بھی کہا کہ عوامی مفاد کے ہر کام میں حکومت کا ساتھ دے رہے ہیں، پیٹھ میں چھرا نہیں گھونپیں گے۔

قومی خبریں سے مزید