وزارت مذہبی امور نے پاکستانی عازمین حج کی سعودی عرب روانگی کی تفصیل جاری کردی۔
ذرائع وزارت مذہبی امور کے مطابق 149 پروازوں سے عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق 35 ہزار سے زائد عازمین حج حجاز مقدس پہنچے ہیں، 9 جون تک تمام پروازیں جدہ ایئرپورٹ پر اتریں گی۔
ذرائع کے مطابق مدینہ منورہ میں حج پروازوں کا سلسلہ گزشتہ روز اختتام پذیر ہوگیا تھا۔
ذرائع کے مطابق نجی حج اسکیم کے ذریعے 3 ہزار 246 عازمینِ حج بھی سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔