• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ ساہیوال،کارروائی کی انجام دہی میں غلطیاں ہوئیں، فیاض چوہان

کراچی (ٹی وی رپورٹ)وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نےمارننگ شو ’’ جیو پاکستان‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سانحہ ساہیوال کی یہ ابتدائی تحقیقات ہیں،مکمل تفصیلات میں کچھ ایسے انکشافات سامنے لائے جائیں گے جن سے معاملہ کھل کر سامنے آجائے گا،لیکن یہ تسلیم کرتے ہیں کہ کارروائی کی انجام دہی میں غلطیاں ہوئیں،جس کی وجہ سے بہت بڑا ظلم ہوا ہے اور بے گناہ افراد مارے گئے،جس پر وزیر اعظم عمران خان سے لے کر 22 کروڑ عوام بھی دکھی ہیں، اسی ظلم کی پاداش میں سی ٹی ڈی اہلکاروں کیخلاف کارروائی کی جائے گی اور ملزمان کو قرار واقعی سزا دی جائے گی ۔ فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا تھا کہ ماضی میں ایسے واقعات کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی ، لیکن نئے پاکستان میںعوام کے سامنے قانون کی بالادستی کی نئی مثال قائم کی جائے گی ، وزیر اعظم عمران خان نے پنجاب اور پورے پاکستان میں پولیس کے نظام کو ریفارم کرنے کا عزم ظاہر کیا گیا ہے ، غلطی سے سیکھا جاتا ہے اور انشاء اللہ عمران خان کی قیادت میں 70 سالہ اس لاقانونیت کے نظام کو بدل دیں گے ۔کیرئیر کونسلر سید عابدی نے کہا کہ بچوں کے ساتھ ساتھ والدین کو کونسلنگ کی بہت ضرورت ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت کے 5سال میں دوسرا منی بجٹ ،عوام کی جانب سے مزید تشویش کا اظہار کیا جارہا ہے۔

تازہ ترین