• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ، مالیاتی بل پیش، رضا ربانی کا وزیر خزانہ کے نہ آنے پر اعتراض

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)سینیٹ میں مالیاتی ترمیمی بل 2019ء اپوزیشن کی شدید احتجاج اور واک آئوٹ کے باوجود پیش کر دیا ، سینیٹر رضا ربانی نے وزیر خزانہ کے نہ آنے پر اعتراض کیا اور کہا کہ اسد عمر کے پاؤں میں مہندی کیوں لگی ہے جبکہ سینیٹر راجہ ظفرالحق نے کہا کہ انہیں کھانسی ہے تو ہم کف سیرپ بھی دیں گے ۔ تاہم چیئرمین سینیٹ نے اپوزیشن کے احتجاج اور واک آؤٹ کے باوجود وزیر مملکت حماد اظہر کو بل پیش کرنے کی اجازت دی اور بل قائمہ کمیٹی کے سپرد کر تے ہوئے 7؍ روز میں تجاویز اور سفارشات مانگ لی جبکہ ارکان کو 24؍ جنوری سے بحث اور سفارشات تیار کرنے کو کہا ہے۔

تازہ ترین