• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع ناظم پشاورمحمد عاصم خان کا نمک منڈی کا دورہ

پشاور ( وقائع نگار) ضلع ناظم پشاور محمد عاصم خان نے نمکمنڈی فوڈ سٹریٹ کی تکمیل کے بعدسٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ پشاور کی جائیداد بلاک اے کی تزئین وآرائش شروع کرنے کی غرض سے نمکمنڈی کا دورہ کیا تاکہ نمکمنڈی کو سیاحتی مقام کے طورپرمتعارف کرایا جاسکے۔ضلع ناظم پشاور محمد عاصم خان نے ڈائریکٹر جنرل میاں شفیق الرحمان ٗ اسسٹنٹ ڈائریکٹرپراپرٹی کامران خانٗ ضلع کونسل کے اراکین تقدیرعلی ،مبشر منظور کے ہمراہ نمکمنڈی بازار کے تاجر رہنمائوں جہانگیرخان، عطاء اللہ، زاہدخان اور جان گل سمیت بازار کے دکانداروں سے بھی ملاقات کی ضلع ناظم نے کہا کہ نمکمنڈی بلاک بی اور سی مسمار کرکے پی ڈی اے کے تعاون سے صوبے کا پہلا کارپارکنگ پلازہ تعمیر کیا جارہا ہے جس سے فوڈ سٹریٹ آنے والے مہمانوں کو گاڑی پارکنگ کی سہولت میسر ہوگی جبکہ نمکمنڈی فوڈ سٹریٹ کی تعمیر مکمل ہوگئی ہے انہوں نے کہاکہ بلاک اے کی 21 دکانیں اور 4فلیٹ پر ضلعی حکومت پرانی بلڈنگ پر نئی چھت ڈال کر ایک ہی ڈیزائن کے سائن بورڈ اورشٹر لگاکر نمکمنڈی کو سیاحتی مقام کے طور پر متعارف کراینگے۔انہوں نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر پراپرٹی کوبلاک اے کی تزئین وآرائش اورارد گرد تجاوزات خاتمے کے لئے آپریشن کرنے کی بھی ہدایت کردی۔
تازہ ترین