• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)گھرمیں گھس کراکیلی خاتون سے گن پوائنٹ پراجتماعی زیادتی کرنیوالے ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔تھانہ صدربیرونی کو (ک) بی بی نے بتایا کہ میں اپنی ساڑھے 4سالہ بیٹی نور فاطمہ کے ہمراہ رات کوگھر میں اکیلی تھی ،ایک بجے رات میرے گھر کے دروازے پر دستک ہو ئی،میر ے خاوند کا دوست ریاض مسلح پسٹل 3نامعلوم لڑکوں کے ہمراہ دروازے کو دھکیلتا ہوا گھر کے اندر گھس آیا۔ پسٹل کی نوک پر مجھے کمرے میں لے جا کر پہلے ریاض کے ساتھ آئے ہو ئے ایک نوجوان لڑکے نے اور بعد میں ریاض نے مجھ سے زبردستی زیادتی کی ،جا تے ہو ئے وہ میرے پرس سے 10ہزار روپےاور زیورات بھی لے گئے۔
تازہ ترین