• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیوریج لائن ٹوٹنے سے گندا پانی سڑک پر بہنے لگا

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے) راولپنڈی کینٹ ایریاز میں ملٹری اکائونٹینٹ جنرل دفتر کے عقب میں واقع گیٹ کے ساتھ گٹر لائن ابل رہی ہے جس کا پانی پوری سڑک پر پھیل کر لوگوں کے کپڑے خراب اور ماحول کو پراگندہ کر رہا ہے مگر ذمہ داروں نے آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔ گوالمنڈی ریلوے پل سے کشمیر روڈ کی طرف آنے والی سڑک پر ایم اے جی دفتر کے عقبی گیٹ کے ساتھ پچھلے کئی روز سے سیوریج لائن ٹوٹی ہوئی ہے جس سے گندا پانی نکل کر سی ایم اے (او) دفتر کے سامنے سے گزر کر کامران مارکیٹ کے سامنے چوک میں جمع ہو رہا ہے ۔ شہریوں نے کینٹ بورڈ حکام سے اصلاح احوال کی اپیل کی ہے۔
تازہ ترین